ظہیرآباد 12/اگست(مشرقی آواز جدید): تعلقہ ظہیرآباد براہ رام نگر ،ھوتی (کے) شیخاپور، ملچلمہ، گڈگیار پلی،کنچارم سے تانڈور کو جوڑنے والی سڑک بلکل ناکارہ اور خستہ ھوچکی ہے ۔سڑک دونوں جانب اور درمیان میں بڑے بڑے گڑھے پڑے ہیں۔گاڑیوں کی آمد ورفت اور راہگیروں،دیگر کاروباری ادارے جات کے افراد جو کہ روزانہ ظہیرآباد میں خرید وفروخت کے لئے جاتے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصا ھنگامی حالت میں جب وہ ہسپتال جاتے ہیں تو گاڑیاں چلتے چلتے مذکورہ گڑھوں میں گرنے لگتی ہیں بعض اوقات گاڑیاں خراب ھو کر راستے کے بیچوں بیچ ٹہر جاتی ہیں جس کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ھورہا ہے۔ مزید یہ کہ شیخاپور کی عوام ودیگر مواضعات کے لوگوں نے متعلقہ حکام اور ظہیرآباد رکن اسمبلی کو یادداشت پیش کرنے پر سڑک کی ازسرنو تعمیر کو منظوری دی گئی تھی فنڈز کو منظور کیا تھا۔ لیکن ابھی تک اس پر عمل آوری نہیں ھورہی ہے۔ مزید یہ بھی بتایا کہ متعلقہ عہدیداروں نے تیقن دیا تھا کہ شیخاپور میں سڑک کے دونوں جانب نالی اور ڈرینیج کی تعمیر کی جائے گی۔ نالیوں اور ڈرینیج کے نہ ھونے سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ھورہا ہے۔ اس ضمن میں شیخاپور کی عوام باالخصوص نوجوانوں نے متعلقہ حکام اور ظہیرآباد کے رکن اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب توجہ دیکر فوری سڑک کی تعمیر اور دیگر مسائل کو حل کریں بصورت دیگر عوام احتجاج پر اتر آئیں گے۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے