مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی 

اسلام ایک کامل و جامع دین ہے اس کے عقائد و عبادات اور احکام و مسائل بہت واضح اور صاف و شفاف ہیں رسول رحمت نبی خاتم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے دین کی بے کم و کاشت تبلیغ کی ہے امانت کو کما حقہ ادا کیا ہے اور امت کی بھرپور خیر خواہی کی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو ہر خیر کی رہنمائی کی ہے اور ہر شر سے آگاہ کیا ہے امت اسلامیہ کو روشن شاہراہ پر چھوڑا جس کی راتیں بھی دن کی مانند روشن ہیں اس روشن ڈگر سے کوئی ہلاک ہونے والا ہی بھٹک سکتا ہے۔

شریعت اسلام میں صرف دو عید ہے اس کے سوا کوئی عید اور کوئی جشن منانا، اسے کار ثواب سمجھنا بدعت ہے اور بدعت ضلالت ہے اور ضلالت نار جہنم میں لے جانے کا سبب ہے۔

جشن میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم باطل ہے حرام ہے، قطعی طور پر ناجائز ہے اس لیے کہ یہ نو ایجاد بدعت ہے اس کے لیے کتاب و سنت اور اجماع سلف امت میں کوئی دلیل نہیں ہے اس میں اغیار اہل کتاب نصاری کی مشابہت ہے اور کفار کے ساتھ تشبیہ حرام ہے۔

اس جشن میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں متعدد منکرات و محرمات کا ارتکاب ہوتا ہے اس میں شرک اور ناجائز غلو کا صدور ہوتا ہے، غیر اللہ سے فریاد اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں شرکیہ نعت گوئی ہوتی ہے۔

شریعت اسلام میں غلو اور حد سے گزرنا درست نہیں ہے اور یہ بھی کہ اسلام میں دو ہی عیدیں ہیں تیسری عید سراسر محدثات و بدعت ہے اور بدعت شرک کی طرح محبط عمل ہے۔

مسلمانوں کو تمام طرح کے بدعات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ حب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اطاعت اور اتباع ضروری ہے۔ اللہ ہم سب بنی صلی اللہ علیہ وسلم کا متبع بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے