شاہ نور ۔ 2؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ایک پریس نوٹ کے مطابق خانزادے برادران کی کوششوں سے شاہ نور میں چوتھا سالانہ طرحی مشاعرہ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔اس مشاعرے میں ریاست کے مختلف حصوں سے بارہ معزز شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا طرحی کلام پیش کیا۔ یہ محفل 30 ؍اگست 2025 کی رات 10 بج کر 30 منٹ کو شروع ہوئی اور فجر کے قریب 4 بج کر 28 منٹ تک چلتی رہی۔ پوری محفل نہایت کامیاب اور یادگار ثابت ہوئی۔
اس مشاعرے کی صدارت حافظ محمد لقمان قادری صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض نہایت خوبصورتی کے ساتھ جناب خالد احمد خان روشن شاہنوری صاحب نے ادا کیے۔ اس پر مسرت موقع پر خانزادے برادران کی جانب سے آپ سب کو عید میلاد النبی ﷺ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے