جماعت اسلامی ہند کے محسن انسانیت حضرت محمدﷺ کے مہم کے ضمن میں خطاب
بانسی(سدھارتھ نگر): انسانیت کی اصلاح اور برادر وطن کو دین کی دعوت دینا حضرت محمد ﷺ کی بعثت کا بنیادی مقصد ہے۔ اس لیے امت مسلمہ کے ہرہر فرد کو چاہیے ماہ ربیع الاول کے مہینے میں آپ کی زندگی کے ہرہر گوشے پر عمل کرنے کا عزم کریں۔
مذکورہ خیالات کا اظہار محمد شریف فلاحی نے مسجد توحید بانسی میں عوام کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آپ کی زندگی کے سیاسی، سماجی، معاشرتی، عائلی، تعلیمی، خاندانی، اخلاقی اور انفرادی و اجتماعی جہات کو نہایت وضاحت سے بیان کیا گیا۔
مولانا محمد شریف فلاحی عید میلاد کے موقع پر مختلف بدعات و خرافات، رقص و سرود، فحاشیت و عریانیت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات ہے کہ ہم حضرت محمد ﷺ انسانیت کے محسن ہونے کے جملہ گوشوں پر نہ صرف عمل کریں۔ بلکہ مختلف ذرائع سے لوگوں کو پہونچایا جائے۔ دعوت دین اصلاح و تزکیہ کو نہایت ہی منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا جائے۔
اس موقع پر مولانا مشتاق احمد فلاحی، مولانا اسامہ فلاحی، عبداللہ راعینی کے علاوہ دیگر لوگ موجود رہے۔
