سنت کبیر نگر: معروف صحافی اور روزنامہ انقلاب لکھنؤ کے کالم نگار جیلانی خان علیگ کے انتقال کی خبر سے ادبی و صحافتی حلقوں میں رنج و غم کی گہری لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی وفات سے صحافتی دنیا ایک عظیم ہستی سے محروم ہو گئی۔ حق گوئی اور اصول پسندی کے پیکر جیلانی خان علیگ نے اپنی پوری زندگی صحافت کے ذریعے حق گوئی، سچائی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صرف کی۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ہمیشہ اصول پسندی اور دیانت داری کو مقدم رکھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے