اساتذہ پتھر کو بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں: ڈاکٹر نیتا بیلداڑے
بیدر۔ 8؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): اساتذہ میں پتھر کو بدلنے کی حیرت انگیز طاقت ہوتی ہے۔ یہ بات ایم ایل اے شیلیندر بیلداڑے کی اہلیہ ڈاکٹر نیتا بیلداڑے نے کہی۔وہ تعلقہ بیدر کے یاقت پور گاؤں میں لٹل فلاور پبلک اسکول اور ایس ایس مدے تعلیمی ادارے کے پی یو کالج کے زیر اہتمام یوم اساتذہ کے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ کہاکہ اساتذہ ملک کی اصل دولت ہیں۔ انہوں نے بچوں کو موبائل فون سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔غیر امدادی اسکولوں کے ضلع صدر راجندر منیگیرے نے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں امن، نظم و ضبط اور سکون کو برقرار رکھنے میں اساتذہ کے کردار کو بہت بڑا قرار دیا۔اس کے ساتھ ساتھ اسکول کے اساتذہ کو بھی مبارکباد دی اور اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام کی صدارت تعلیمی ادارے کے صدر سید احمد مدّے نے کی۔ روشن ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے صدر محمد شفیع الدین، سماجی کارکن سنجو کولی، عملہ اور طلبہ نے شرکت کی۔مددگار معلم جناب شیوشرنپا جے نے نظامت کی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
