ظہیرآباد ۔ 8/ستمبر(مشرقی آوازجدید): گرلزاسلامک ار گنائزیشن یونٹ ظہیرآ باد کی جانب سے 7 ستمبر بروز اتوار اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآبادپر سیرت النبی اور حیات طیبہ پر انعامی مقابلہ جات منعقد کئے گئے ۔ مقابلوں کا آغاز صبح 9:30 بجے تا دوپہرایک بجے جاری رہے جس میں تین طرح کے مقابلے ۱- نعت ۲۔سیرت کوئز 3 – ماڈل پریز ینٹیشن ان تینوں ایونٹس کے کامیاب طالبات میں امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیر آباد نارتھ محمد قیصر غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب جناب محمد ناظم الدین غوری اور معاون ناظم ضلع محمد معین الدین کے ہاتھوں رقمی انعامات شیلڈ اور توصیف ناموں پر مشتمل تقسیم عمل میں لائی گئی ۔1.مقابلہ نعت میں انعام اول ہادیہ امین بنت عبدالعقیل  گاندھی میموریل اسکول ،انعام دوم مہوین فاطمہ بنت محمد معراج گورنمنٹ ہائی اسکول قصاب گلی، ام صفاء بنت محمد عثمان اسلامیہ ماڈل اسکول 2.سیرت کوئز حیفہ خانم بنت خالد درانی یسر ی’ نقیب بنت محمد نقیب گورنمنٹ ڈگری کالج ،نغمہ انجم بنت عبد الولی گورنمنٹ جو نیر کالج 3. ماڈل پر یزینٹیشن میں  انعام اول1500/- روپیہ ثنا فاطمہ بنت سید اقبال شاہین اسکول، انعام دوم 1000 روپیہ گورنمنت ڈگری کالج ،بشری فاطمه بنت محمد نصیر قریشی Zpghsقبل ازیں ایک پروگرام منعقد کیا گیا  جس میں امیر مقامی ظہیر آباد نارتھ محمد قیصر غوری نے سیرت کے مختلف پہلو پیش کئے اور طالبات کو مبارکباد پیش کی  معاون ناظم ضلع نےمحمد صلی علیہ وسلم صادق وامین تھے ہم سچائی اور دیانت داری کو اپنائیں ناظم ضلع نے مسرت کا اظہار کیاکہ طالبات بخوشی مقابلہ جات میں حصہ لیا جو خوش آئند بات ہے اس موقع پر ناظمہ شعبه خواتین بما تنویر جی آئی او پر یسیڈنٹ حذیفہ افنان طوبی ارم جویریہ تحسین آمنہ سمرین انشرا نبیلہ، افشاں بیگم سعدیہ تمکین سمرین اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے