بیدر۔ 08 ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): محکمہ جنگلات، ماحولیات و حیاتیات اور ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے چیف منسٹر سے فوری اور زیادہ راحت کی اپیل کی۔ انہوں نے 2025 کے مانسون کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں بھاری بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور پیر کوڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کئے گئے راحتی اقدامات کے بارے میں چیف منسٹر سدرامیا کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس میٹنگ سے خطاب کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو ضلع میں سیلاب کی صورتحال، تباہ شدہ دیہاتوں، انفراسٹرکچر، فصلوں، مکانات اور دیگر نقصانات اور لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر نے درخواست کی کہ ہنگامی امدادی کاموں کے لیے مزید امداد فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے کام کو تیز کرنے کے لیے حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔اس میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریش بدولے، بیدر کے اسسٹنٹ کمشنر محمد شکیل، بسواکلیان کے اسسٹنٹ کمشنر مکل جین، تمام تعلقہ کے تحصیلدار اور ضلع سطح کے دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے