ظہیرآباد 10/ ستمبر(مشرقی آواز جدید): الحمدللہ آج 10/ستمبر بروز چہار شنبہ صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد کی جانب سے گودام قریش محلہ میں ماہانہ وظائف 120 خواتین میں 60,000روپے تقسیم کیے گئے اسی مناسبت سے خواتین کا جلسہ سیرت النبی بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں مفتی نذیر احمد صاحب حسامی اور مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی نے سیرت النبی پر بیانات کیے۔ اس موقع پر عبدالماجد صاحب پان شاپ محمد احمد صاحب چاول والے محمد وسیم صاحب PT محمد فصیح الدین صاحب ٹپر حافظ سراج صاحب حافظ عثمان صاحب عرفان صاحب وغیرہ موجود تھے۔۔۔
