کلبرگی 10 / ستمبر: ڈاکٹر ششی کانت ایس اوڈیکیری ریگولر وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی نے کل سہ پہر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ پر حاضر دی اس موقع پر لی گئی تصویر میں ڈاکٹر ششی کانت ایس اوڈیکیری اور ان کی شریکِ حیات کے علاوہ پروفیسر پیرزادہ فہیم الدین رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی ،جناب باسط فگار معتمد بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ، پروفیسر رمیش لندن کر رجسٹرار گلبرگہ یونیورسٹی و دیگر دیکھے جاسکتے ہیں، قبل ازیں وائس چانسلر نے آنجہانی ڈاکٹر شرن بسوپپااپا مہاداسوہا پیٹھادی پتی شرن بسویشور سمستھان کلبرگی کے دیہانت پر ڈاکٹر دکشینی اوواجی سے اظہارِ تعزیت کی اور شرن بسویشور سمستھان کے درشن کئے۔
