ظہیرآباد 17/ستمبر (مشرقی آواز جدید): این سی سی کیمپ سے قومی یکجہتی اور کثرت میں وحدت کے جذبہ کو فروغ ہوتا ہے. طلباء میں ہمدردی، ایثار اور قربانی کاجذبہ فروغِ پاتا ہے.ان خیالات کا اظہار مسٹر کلیم صدیقی جمیل انچارج سنٹر آف ایکسلینس نے آج تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1/ 33بٹالین کے این سی سی کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ اس کیمپ کی نگرانی کونل رمیش کمانڈنگ آفیسر این سی سی یونٹ تلنگانہ کریں گے. اس 10 روزہ کیمپ میں تلنگانہ ریاست بھر کے 600 سے زائد اُمیدوار این سی سی کی ٹریننگ حاصلات کریں گے. اس دس روزہ کیمپ میں امیدواروں کو جسمانی اور ذہنی طور پر قومی خدمت کے لئے تیار کیا جائے گا اور ان میں وطن کے لئے مرمٹنے کے جذبہ کو فروغ دیا جائے گا۔
اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جے راملو تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول نے بھی ان خیالات کا اظہار کیا. اس موقع پر لفٹیننٹ کرنل رمیش سسریال، روہت پوری ایڈمنسٹریٹو آفیسر، صوبیدار رام ہری میجر اور دیگر موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے