ظہیرآباد 17/ ستمبر(مشرقی آواز جدید): جاگو تلنگانہ ریاست کے بانی پی رامولو نیتا نے اپنے ایگزیکٹیو ممبران، کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں کے  ساتھ کہا کہ ظہیر آباد ٹاؤن میں مہیندرا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب اربن فاریسٹ پارک، جس کی گزشتہ کچھ سالوں سے تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے، کو حکومت کے منصوبہ کے مطابق مکمل طور پر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے اور ظہیر آباد ٹاؤن کے لوگوں کو جلد از جلد دستیاب کرایا جائے۔اس ضمن میں مسٹر مادھوا ریڈی، سنگاریڈی ڈسٹرکٹ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ  اور سنگاریڈی ڈسٹرکٹ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے چیف آفیسر سریدھر راؤ کو ایک عرضی پیش کی گئی ہے۔ درحقیقت یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ظہیرآباد ٹاؤن میں عوام کی ضروریات کے مطابق کوئی بڑا پارک نہیں ہے، خاص کر چھوٹے بچے اور طلبہ چھٹیوں میں  شہر بیدر ،گلبرگہ، یا دوسرے مقام جاتےہین۔ مزید یہ کہ تمام سہولیات سے آراستہ پارک کا نہ ہونا ظہیرآباد کے عوام کے لیے مایوسی کا باعث ہے۔ وہ چاہتے ہین کہ اس پارک میں ایک سوئمنگ پول بنایا جائے اور آنے والی نسلوں کو تیراکی سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ واضح رھےکہ اس موقع پر
جاگو تلنگانہ کے ایگزیکٹیو ممبران میں محمد عمران، مدینم شیوا پرساد، آرے بابو ۔ یلئیہ  شریک تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے