ظہیرآباد 29/ستمبر(مشرقی آواز جدید): گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے نارنجہ ڈیم بھر گیا ہے اور پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے اس موقع پر ظہیرآباد رکن اسمبلی نے ظہیرآباد سے بیدر جانیوالی سڑک پر واقع نارنجہ ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے آس پاس کے دیہات کے کسان اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ حکام مناسب احتیاط برتیں۔ اور عوام کو بھی ہوشیار رہنا چاہیے پانی حد سے بڑھتا ہے یا گاؤں میں داخل ہوتا تو ایسی صورت میں کسی محفوظ جگہ نقل مکانی کریں۔ واضح رہے کہ مذکورہ دورہ میں رکن اسمبلی ظہیرآباد کے ہمراہ شری کونٹی مانک راؤ، ڈی سی ایم ایس چیئرمین شیوکمار، سابق مارکیٹ چیئرمین گنڈپا، سابق آتما چیرمین وجئے کمار، ظہیر آباد منڈل پارٹی کے صدر ٹھٹو نارائنا، جھرہ سنگم منڈل پارٹی کے صدر وینکٹیشم، سابق کیتکی سنگمیشورا مندر کے چیئرمین نرسمہا گوڑ، این بی بی کے سابق صدر منڈل منڈل پارٹی کے صدر، گرام پنچایت کے بی آر ایس پارٹی لیڈران سری کانت، ناگور ارون، پرشانت، مانک، ملاپا، عاطف، توفیق، جیسے دیگر قائدین، کارکنان موجود تھے۔۔۔۔

