اے آئی ٹریننگ پروگرام کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی قیادت میں آغاز
بیدر۔ 29؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): دی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کے صدر محمد مظفرالدین احمد (انجینئر)کی قیادت میں ایک وفد نے شاہین انسٹی ٹیوشنس بیدر کا دورہ کیا۔جہاں چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے طلبہ کے لیے اے آئی ٹریننگ پروگرام کاآغاز کرتے ہوئے اسے کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وفد میں شیخ ابوبکر خالد (جنرل سکریٹری)، شیخ سالم (جوائنٹ سکریٹری) اور سید افضل محی الدین (ایم ای ایس اے پریزیڈنٹ پی ڈی پی ایل) نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔وفد نے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے تجربات اور اے آئی کے فوائد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اسی دوران فل اسٹاک اکیڈمی کے ذمہ دار محمد اعجاز سے ملاقات کی گئی اور انہیں کریم نگر میں بھی اسی نوعیت کی اے آئی ٹریننگ پروگرام کے آغاز کی دعوت دی گئی۔ وفد کے اس دورے کا مقصد یہ تھا کہ مستقبل قریب میں دی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کے تحت تلنگانہ کے طلبہ کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

