منااکھیلی۔ 29؍ستمبر (محمدعبدالقدیر لشکری): ضلع بیدر کے بگدل دیہات میں گرام پنچایت اور محکمہ وٹرنری کی جانب سے تمام آوارہ کتوں کو ویکسینیشن کرنے کیلئے مشترکہ طور پر ایک احتیاطی اقدام شروع کیا گیا۔ ہفتہ کو 2بچوںاورایک آدمی کو پاگل کتوں نے زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے آج  پیر کوبگدل پی،ڈی،او چندر کانت سوامی اور محکمہ وٹرنری کی جانب سے تمام آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی شروعات کی گئی اسی طرح کتوں کے حملے میں زخمی ایشسوینی نامی (5سالہ)لڑکی کے گھر پر آج محکمہ چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے دورہ کرتے ہوئے بگدل PHCکے ڈاکٹر اور PDO سے بات کرتے ہوے بچی کا علاج سہی طریقے سے کرنے اور اس کی دیکھ بھال کے علاوہ ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر کو گھر آکر علاج کرنے کی بات کہی اور اس موقع پر مہانندا میڈم نے دفترڈی،سی،بیدر میں ایک رپورٹ جمع کرتے ہوئے اس پر کارروائی کرنے کی بات کی ہے۔
اس موقع پر مہانندا چائیلڈ پروٹیکشن آفیسر بیدر،سریکھا چائیلڈ آفس بیدر،پی،ڈی،او چندر کانت سوامی، ڈاکٹر سندیپ گوڑبولے، سومناتھ رکن گرام پنچایت اور دیگر موجود تھے۔ حیرت اس بات پر ہے کہ بگدل کے صدر گرام پنچایت (دھرمابائی )اور نائب صدر گرام پنچایت (سید ضمیر ) اس موقع پر مبینہ طورپر موجود نہیں تھے۔ کہہ سکتے ہیں کہ دھرما بائی نے اپنا راج دھرم نہیں نبھایا اور سید ضمیر نے اپنے ضمیر پر لبیک نہیں کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے