بیدر۔ 29؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): آج 29؍ستمبر کو سابق وزیر راج شیکھرپاٹل اور سابق ایم ایل سی اروند کمار ارلی کی قیادت میںوزیر اعلیٰ سدرامیا کی رہائش گاہ پر، وزیر اعلیٰ جناب سدرامیا سے ملاقات کی اور ضلع میں کسانوں اور فصلوں کے نقصان کا جلد از جلد سروے مکمل کرنے اور جلد از جلد معاوضہ فراہم کرنے کی تحریری درخواست دی۔ اس موقع پر کے پی سی سی کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کے صدر دھن راج تالمپلی، سابق ایم ایل سی کے پنڈلک راؤ، کے پی سی سی جنرل سکریٹری عبدالمنان سیٹھ، سابق ضلع پنچایت ممبر ودیا ساگر شندے، ڈی سی سی کے سابق صدر بسواراج بُلا، اوراد تعلقہ کانگریس کے سابق صدر شیوراج دیشمکھ، کے پی سی سی کے سابق سکریٹری ویجناتھ یناگنڈے اور بہت سے دوسرے موجود تھے۔اس موقع پر درخواست کازبانی جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ضلع بیدرکے کسانوں کو جلد از جلد معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے