????????????

افتتاحی تقریب سے اسد علی انصاری اور عارف احمد خان کا خطاب 

کلبرگی 30 / ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): القمر نرسنگ کالج گلبرگہ کی جانب سے ہرسال قمرالاسلام مرحوم و مغفور کے یومِ پیدائش اور برسی کے موقع پر مختلف فلاحی خدمات انجام دیتے آرہا ہے ان خیالات کا اظہار جناب اسد علی انصاری کارگزار صدر القمر ایجوکیشنل اینڈ چاریٹیبل ٹرسٹ نے الحاج قمرالاسلام کی آٹھویں برسی کے موقع پر القمر ایجوکیشنل اینڈ چاریٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ ، یونائٹیڈ ہاسپٹل گلبرگہ اور سی 99 ایجوکیشنل اینڈ چاریٹیبل ٹرسٹ کے اشتراک سے مہاراجہ کنونشن ہال مالگتی روڈ گلبرگہ میں منعقدہ مفت ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے یونائٹیڈ ہاسپٹل کی طبی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاسپٹل نہ صرف گلبرگہ بلکہ نارتھ کرناٹک کے ایک باوقار ہاسپٹل کی حیثیت کا حامل ہے اور اسی طرح کیمسٹ 99 میڈیکل اشیاء کے میدانِ ڈسٹریبیوشن میں ایک معروف اور منفرد پہچان رکھتا ہے آج یہ دونوں ہمارے اس فلاحی کام میں معاونین ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں صرف امراض کی تشخیص ہی نہیں بلکہ علاج اور شفاء کے لیے سی 99 کی جانب سے ادویات بھی مفت دئے جارہے ہیں یہ بات بھی عوام الناس کے لئے باعثِ مسرت ہے کہ موظف سرجن و ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر ایم ایم بیگ بھی اس کیمپ میں اپنی فلاحی خدمات سے بینائی کی کمزوری کی مفت تشخیص انجام دے رہے ہیں۔ جناب عارف احمد خان سیکریٹری القمر ایجوکیشنل اینڈ چاریٹیبل ٹرسٹ نے کہا ہمارے اعلان پر اس کیمپ میں عوام کا استفادہ کے لئے جوق در جوق آنا اس کیمپ کے انعقاد کو بامقصمد بناتا ہے جس کے لیے ہم یونائٹیڈ ہاسپٹل، سی 99 گروپ اور گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کے عملے سے اظہارِ تشکر کرتے ہیں واضح رہے کہ اس کیمپ میں بشمول آئی ٹیسٹنگ و خون کے معائنوں کے ای سی جی ٹیسٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔
محترمہ کنیز فاطمہ قمرالاسلام رکن اسمبلی گلبرگہ شمال و صدر نشین کرناٹک سلک انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ بنگلور کی سرپرستی میں منعقدہ اس مفت ہیلتھ کیمپ میں مختلف امراض کے معائنوں کے بعد مریضوں کو مفت ادویات کے علاوہ 170 سے زائد امراضِ چشم کے مریضوں کو مفت چشمے فراہم کئے گئے ، جبکہ سی 99 کی جانب سے 150 سے زائد مریضوں کے خون کا معائنہ اور دوائیاں دی گئیں ، اس کیمپ میں جناب اسد علی انصاری کارگزار صدر القمر ایجوکیشنل اینڈ چاریٹیبل ٹرسٹ اور جناب عارف احمد خان معتمدِ ٹرسٹ، جناب عبدالجبار ساگر جوئنٹ سیکریٹری، جناب ظہیر احمد خان ٹرسٹی، ڈاکٹر مرزا منیر بیگ ایڈمنسٹریٹر آف ٹرسٹ، محترمہ استھررانی پرنسپل القمر نرسنگ کالج، جناب پاشا جاگیردار کوآرڈینیٹر، جناب عظیم الدین اکونٹ سپرنٹنڈنٹ اور مہمانان ڈاکٹر ماجد داغی رکن کنڑا جاگرتی سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) و ڈاکٹر منظور احمد دکنی لکچرر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کے علاوہ مختلف امراض کے ماہرین، گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف اور یونائٹیڈ ہاسپٹل گلبرگہ کے ڈاکٹرز، القمر نرسنگ کالج کا تدریسی وغیر تدریسی اسٹاف بھی موجود تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے