پڈرونہ، کشی نگر: جامعہ رحمانیہ اسلامیہ، رحمان نگر، سیمرا ہردو، ضلع کشی نگر میں امراض قلب کے مشہور ومعروف ڈاکٹر آصف شکیل کے والد بزرگوار انجینئر شکیل احمد خاں کے سانحۂ ارتحال پر ایک تعزیتی نشست ہوئی، جس میں تمام اساتذہ و طلباء نے شرکت کی اور قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا۔ جامعہ رحمانیہ کے سربراہ مولانا احمد کمال عبدالرحمن ندوی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم شکیل احمد انجینئر میرے معالج گورکھپور کے مشہور وماہر ڈاکٹر آصف شکیل کے والد بزرگوار تھے، اس تعلق سے مرحوم کے انتقال کی موقر روزنامہ انقلاب کے ذریعہ خبرمعلوم کرکے بیحد تکلیف ہوئی۔ مرحوم جہاں پی ڈبلیوڈی میں ایک کامیاب وتجربہ کار انجینئر تھے وہیں صوم و صلوٰۃ کے پابند اور امانتدار ودیانتدار بھی تھے، بڑی پاک وصاف زندگی گذاری، جس کا اثر ان کے فرزند ارجمند محترم ڈاکٹر آصف کے اندر بھی دیکھنے کو ملتا ہے، کیونکہ ڈاکٹر صاحب جہاں ایک ماہر ڈاکٹر ہیں وہیں صوم وصلوٰۃ کے پابند اور مخیر بھی، محسن مدارس اسلامیہ ہیں، ہم اس حزن وغم کے گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی بیوہ وڈاکٹر آصف شکیل اور ان کے سارے پسماندان احباب کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔
شعبۂ حفظ کے صدرمدرس قاری محمد جبرئیل کے دعائیہ کلمات سے اس نشست کا اختتام ہوا، جس میں خصوصی طورپر حافظ عبدالقادر، مولوی اسامہ، ماسٹرصدرعالم، حافظ مظفرالحسن، ماسٹر محمد، حافظ اخلاق وحافظ مرسلین وغیرہ شریک رہے۔
مولانا اے۔ کے۔ رحمانی
قومی نائب صدر مسلم پولٹیکل کاونسل آف انڈیا
حجاز منزل ، کسیا،کشی نگر،یوپی

