(عالم گیر شہرت یافتہ فوٹوگرافر اور مصور)

میرؔبیدری۔ بیدر،کرناٹک

امام لمحۂ مشترکہ کے ایاز پٹیل
ہیں آرٹسٹ فرستادہ کے ایاز پٹیل
نہ سمجھوان کو، ہیں امریکہ کے ایاز پٹیل
یہ بھارتی ہیں، ہیں گلبرگہ کے ایاز پٹیل
نہ ہیں یہ لمحۂ افسردہ کے ایاز پٹیل
نہ فن میں زاویے آزردہ کے ایاز پٹیل
لئے مصوری چالیس ملک گھوم چکے
چلیں گے دورہ پہ افریقہ کے ایاز پٹیل
ہدف کے زیر ہدف رہتے بھی نہیں یارو
نہیں ہیں راہی نشانندہ کے ایاز پٹیل
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن
یہ روز روز کی فوٹوگرافی ہے سرچڑھ کر
ہیں اِس گرافی کے، پروردہ کے ایاز پٹیل
یہ پورٹریٹ ہیں، رنگوں کے اور بناتے ہاتھ
ہمارے ہی ہیں کہ درپردہ کے ایاز پٹیل
پتہ چلانا ہے بیدرکو، دوست ہیں صاحب
مصوری کے یا منکوحہ کے ایاز پٹیل
کریں گے عالمی فوٹوگرافی اورعمدہ
ہیں آرٹسٹ بھی گلبرگہ کے ایاز پٹیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے