بیدر۔ 9؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جنوبی ہند کے دو عظیم شعراء ڈاکٹر محسن جلگانوی اور ڈاکٹر روف خیرکے اعزاز میں کل شب البلاغ واقع بنجارہ ہلز حیدرآباد میں ایک تہنیتی تقریب اور مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اردو تحریک حیدرآبادکے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب کی صدارت منفرد لب و لہجہ کے معروف شاعر سیف نظامی نے کی۔ صدراردو تحریک سعداللہ خان سبیل نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ حیدرآباد کے نماِئندہ شعراء ارشد شرفی،کوکب ذکی، ڈاکٹر علیم خان فلکی، ڈاکٹر نعیم سلیم،شکیل حیدر،بصیر خالد نے اپنا مرصع کلام پیش کیا۔اس بات کی اطلاع جناب سعداللہ خان سبیل نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے