بیدر۔ 10؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ریاست کرناٹک کی شاعرات کا’’کل ریاستی مشاعرہ‘‘ بروز ہفتہ 15؍ نومبر 2025سہ پہر 3 بجے، آڈیٹوریم، کے۔ یم۔ڈی۔ سی بھون، شیشادری پورم، بنگلورومیںمنعقد ہوگا۔ مشاعرہ کے سرپرست مولانا محمد علی قاضی، چیرمین کرناٹک اردو اکادمی رہیں گے اور اس کی صدارت اردو کی پروفیسر ڈاکٹر انو پما پول، کوآرڈینیٹر، شعبۂ اردو، بنگلور یونیورسٹی، بنگلورو کریں گی۔ ڈاکٹر فاطمہ زہرہ سابق پرنسپل گورنمنٹ ہوم سائنس کالج ہاسن اور ڈاکٹر شائستہ یوسف، رکن کرناٹک اردو اکادمی و صدر بزمِ نساء مہمانانِ خصوصی ہوں گی۔ شاعرات میں ڈاکٹر مہ جبین نجم میسور، ڈاکٹر شکیلہ گوری خان دھارواڑ،محترمہ مہرالنساء مہرو بیجاپور، ڈاکٹر فرزانہ فرح بھٹکل، ڈاکٹر فریدہ رحمت اللہ بنگلورو، محترمہ منجو وینکٹ بنگلورو، ڈاکٹر ثمینہ تاج ٹمکور، محترمہ سویٹی سنگھل بنگلورو، محترمہ ریشما طلعت شبنم کولار، محترمہ یاسمین تاج تماپوری یادگیر، محترمہ شبانہ شب جہاں ہبلی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گی۔مشاعرہ کی نظامت پروفیسر صبیحہ زبیر، ناظم، مصنف اور میڈیا کنسلٹنٹ کریں گی۔ا یس اعجاز پاشاہ، رجسٹرار، کرناٹک اُردو اکادمی اور منیر احمد جامیؔ، کنوینر و رکن کرناٹک اردو اکادمی و جملہ اراکین کرناٹک اردو اکادمی نے تمام ادب نواز خواتین و حضرات سے شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔
شاعرات کا یہ ریاستی مشاعرہ کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام منعقد کیاجارہاہے۔ واضح رہے کہ مشاعرہ جب صرف خاتون شاعرات کے ذریعہ ہے تو اس میں مرد حضرات کی شرکت نہ ہی ہوتی تو بہترتھا۔ خاتون شاعرات اپنے جذبوں کابے محابہ اظہار اپنی خواتین بہنوں کے سامنے کرسکتی تھیں۔ مردحضرات کی شرکت سے خاتون شاعرات کو اپنا اپنا کلام پیش کرنے میں تکلف رہے گا۔
