میرؔبیدری۔ بیدر،کرناٹک

ہمارا خواب ہے اونچا، شمالی کرناٹک
ابھی بنے نیا صوبہ ، شمالی کرناٹک
ترقی کا ہے ہدف اور ترقی کرنا ہے
رہے بلند ہمیشہ شمالی کرناٹک

سہولتیں ہی میسر نہیں ہیں بنیادی
یہ پانسات دہائی میں مفلسی پہنچی
جو صنعتیں لگیں، تعلیم کا ملے موقع
ہمارے بچوں کا ہو روزگار اور شادی

ہمارے حق کے لئے آگے آئے ہیں کاگے٭
اٹوٹ ہوگا یہ بندھن نہ ٹوٹیں گے دھاگے
ہو جدوجہد ہماری جو کامیاب ذرا
شمالی حصہ سے فوری یہ مفلسی بھاگے

ہمارے قطعہ کو زوروں لگی ہوئی ہے بھوک
ہمارے ساتھ ہے سوتیلی ماں کی طرح سلوک
ہمارا کوئی نہیں، دیکھے صورت واحوال
جنوبی صوبہ کا ہم لوگ چاٹتے ہیں تھوک

غموں سے ،غصہ سے، دیکھو کہ بھر دیا گیا ہے
ترقی سے ہمیں محروم کر دیا گیا ہے
علاحدہ ہو ریاست شمالی کرناٹک
یہ آئے جی او الگ تم کو کر دیا گیا ہے

٭کانگریسی ایم ایل اے بھرماگوڈا( راجو) کاگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے