چونچؔ گیاوی
آپ کو ناگوار کیوں گذرا
آپ کا اس میں نام تھوڑی ہے
کچھ پہ انساں بھی بھوکتے ہیں چونچؔ
صرف کتوں کا کام تھوڑی ہے
٭٭٭
آپ سنسکار نہ سکھائیں ہمیں
سب سے عزت سے ملتے رہتے ہیں
نہ یقیں ہو تو پوچھیں بسکٹ سے
ہم جسے پارلے جی کہتے ہیں
٭٭٭
آیا تھا چل کے خود ہی کلینک میں جب مریض
کیسے مَرا وہ، کیا تھی وجہ اس کی موت کی ؟
پوچھا تو ڈاکٹر نے مِرے کان میں کہا
پتھری کے بدلے غلطی سے کڈنی نکل گئی
٭٭٭
سچ بولتا ہوں اس لئے کہتا ہوں کھول کر
مجھ کو نہیں ہے فکر زمانہ کہے گا کیا
اترا رہے ہو اتنا نئے سال پہ ،مگر
یہ سال بھی اک سال سے زیادہ رہے گا کیا
٭٭٭
خدا کے واسطے افواہوں پر دھیان نہ دیں
یہ آپ سب کی دعا ہے ابھی میں زندہ ہوں
کہا یہ نیتا نے پبلک سے چونچؔ محفل میں
ضمیر میرا مرا ہے، ابھی میں زندہ ہوں
٭٭٭
چونچؔ گیاوی
نیوزسیکشن،آکاشوانی، پٹنہ(بہار)800004
موبائل:9334754862
