بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علمائے کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ جماعت کے معروف عالم دین اور محترم علمی شخصیت جناب مولانا ذبیح اللہ مدنی کی والدہ محترمہ کا آج مورخہ: 26/1/10 بروز سنیچر بقضائے الہی انتقال ہوگیا۔

إنا لله وإنا إليه راجعون۔ تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه

برادر محترم شیخ ذبیح اللہ مدنی کی اطلاع کے مطابق موصوفہ کی صلاة جنازہ کل مورخہ:26/1/11 بروز اتوار بعد نماز عصر ان کے گاؤں کواپور جے نگر، بلرام پور کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔إن شاء الله تعالى۔

 آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔

اللہ تعالی ان کی طاعات عبادات اور تمام نیکیوں کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين

قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ ".

اللهم اغفر لها وارحمها واسكنها فسيح جناته والهم أهلها وذويها الصبر الصبر والسلوان

طالب دعا اور شریکِ غم

وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے