(نئے عالمی نظام کے تناظر میں)
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
تاجر بنیں گی عورتیں ، کھائیں گے بیٹھ کے
ہم مرد فائدے بھی بتائیں گے بیٹھ کے
بیگم تو جاب کرتی رہے گی وہ رات دن
ہم جاب اپنی آج بھلائیں گے بیٹھ کے
اپنی ہی کوکھ سے کریں گے نسل پید اہم
بیوی کو یہ دِلاسا دلائیں گے بیٹھ کے
پہلے تو خوب پیدا کریں گے ہم اپنی نسل
دو سے زیادہ گر ہوں مٹائیں گے بیٹھ کے
بس سیزرنگ سے ہمیں اولاد ہوسکے
یہ تجربہ نیا بھی کرائیں گے بیٹھ کے
مَردوں کی کوکھ سے جو بھی پیدا ہو خلق میرؔ
گھر میں انہیں ہی مردکھلائیں گے بیٹھ کے
