جودھپور، راجستھان(پریس ریلیز): ملک کی ممتاز اور راجستھان کی عظیم وقدیم اور مرکزی دینی دانش گاہ دارالعلوم اسحاقیہ، جودھپور کا 68 واں سالانہ جلسۂ دستار بندی و ختم بخاری شریف  19 شعبان المعظم 1447ھ/ 8 فروری2026ء بروز اتوار، نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔ یہ بابرکت محفل جانشین مفتیٔ اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب قبلہ رضوی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں منعقد کی جائے گی، جس میں علم و معرفت کی شمعیں روشن کی جائیں گی اور علمائے کرام و مشائخ عظام کی بابرکت موجودگی سے سامعین مستفید ہوں گے۔
یہ پر وقار دینی، علمی و روحانی پرگرام اسحاقیہ کے علوم و معارف کے تسلسل کا مظہر ہوگا، جس میں 6علماء و فضلاء، 6 حفاظ اور 23 قراء کرام کو اسنادِ فراغت و دستارِ علم وفضل سے نوازا جائے گا۔ جب کہ دارالعلوم اسحاقیہ کی تعلیمی شاخ مدرسہ فاطمۃ الزھراء سے 6طالبات کو رداۓ عالمیت،10طالبات کو مبلغات اور 2 کو حافظہ قرآن کی رادا سے نوازا جائےگا۔۔۔
یہ مبارک تقریب ہندوستان بھر کے نامور علماء و مشائخ کی جلوہ افروزی سے منور ہوگی۔ بالخصوص شہزادۂ نعیم الاولیاء حضرت علامہ سید کلیم اشرف صاحب اشرفی الجیلانی، شہزادۂ کلیم الاولیاء حضرت علامہ سید جمال اشرف صاحب اشرفی الجیلانی جائس شریف، حضرت مفتی ولی محمد صاحب رضوی سربراہِ اعلیٰ سنی تبلیغی جماعت باسنی، حضرت قاری صوفی عبدالوحید صاحب قادری مہتمم فیضان اشفاق،ناگور شریف، نور العلماء حضرت علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ، سہلاؤ شریف، سید السادات حضرت قاری سید محی الدین اشرف اشرفی الجیلانی ناظم اعلیٰ دارالعلوم فیاضیہ اور حضرت پیر سید صداقت علی جیلانی بغدادی ناگور شریف خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں۔
اس دینی وعلمی پروگرام میں مصلحِ قوم و ملت حضرت علامہ محمد سعید اختر صاحب قبلہ بھوجپور، مرادآباد، فاضل اسحاقیہ خطیبِ راجستھان حضرت علامہ مولانا عبیداللہ حیدری صاحب، اور مقررشعلہ بار حضرت علامہ مولانا محمد ہاشمی صاحب کاشی پور نیز نورالمشائخ حضرت علامہ سیدمحمد نورمیاں اشرفی جیلانی اپنے ولولہ انگیز خطابات سے شرکاءِ محفل کے دلوں میں ایمان کی حرارت پیدا کریں گے۔
راجستھان، گجرات، یوپی، ایم پی، ہریانہ سمیت ملک کے مختلف خطوں سے اسحاقیہ کے فضلاء،دیگر علماء کرام اور مشائخ عظام کی بڑی تعداد اس جلسہ میں جلوہ افروز ہوگی، جو اس محفل کی روحانیت و جاذبیت کو مزید بڑھائے گی۔
انچارج اشفاقیہ ہاسٹل( دارالعلوم اسحاقیہ) حضرت مولاناالحاج محمد آدم صاحب قادری اشفاقی کے مطابق پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے-
بعد نماز ظہر: دارالعلوم سے متصل زندہ شاہ مسجد میں ختم بخاری شریف و خصوصی دعا-
بعدنماز عصر:اسحاقیہ کے ابنائے قدیم وجدید کی مجلس مشاورت-
بعد نماز عشاء: دارالعلوم کے صدر گیٹ کے سامنے طلبائے دارالعلوم اسحاقیہ کا علمی و دینی پروگرام، جلسۂ دستار بندی اور علمائے کرام کے خطابات-
اختتام: رات 12:30 بجے صلوٰة و سلام اور دعا کے ساتھ-
لہٰذا حسب صراحت اس پرنور اور فیض رساں دینی وعلمی پروگرام میں شرکت کر کے علم و ایمان کی دولت سے مالامال ہوں، بزرگانِ دین کی دعاؤں سے مستفید ہوں اور اپنی آخرت کو سنوارنے کا ذریعہ بنائیں۔ یہ جلسہ محض ایک تقریب نہیں، بلکہ علم و روحانیت کا عظیم مینار ہے، جس کی روشنی ہر دل میں یقین و محبت کے چراغ جلائے گی۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے