حیدرآباد ۔ 8؍فروری (سخاوت علی نظامی): حیدرآباد کے سن رائز ہائی اسکول ، مرادنگر ، مہدی پٹنم میں FUSION 3600کاانعقادعمل میں آیا۔ جس میں مضامین کے حوالے سے مختلف آئیڈیاز کو اپنے ماڈیول کے ذریعہ طلبہ وطالبات نے پیش کیا۔ اول تا نہم جماعت کے منتخب طلبہ نے اس فیوژن میں حصہ لیا۔خصوصیت کے ساتھ جماعت نہم کے طلبہ نے ’’بزمِ اردو ‘‘ کے حوالے سے یہ شعر ؎
مری باتوں میں یہ خوشبو نہیں ہوتی
اگر میری زباں اردو نہیں ہوتی
کے ذریعہ تمام مہمانوں اور سرپرست حضرات کاخیرمقدم کیا۔ دینی سوالات ، مہمانوں کاآنا باعث برکت، پہیلیاں ، غلط الفاظ وصحیح الفاظ ، لفظوں کااستعمال، اور اردو زبان کی اہمیت کے بارے میں بینرس لگائے تھے اور زبانی طورپر جو ش وخروش کے ساتھ تفصیلی طورپر مذکورہ عناوین پرروشنی ڈالی ۔ اس پروگرام کامشاہدہ کرتے ہوئے تمام شرکاء ، سرپرست حضرات نے طلبہ کی ستائش کی۔ ان کے اس سیکشن کوکافی سراہا۔ ساتھ ہی سن رائز ہائی اسکول کی میرمعلمہ اور معلمات کو مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ اسکول کے دیگر حصوں میں سائنس، تاریخ، زراعت، غذا، جغرافیہ اوردیگر مضامین سے متعلق طلبہ کے ماڈیول رکھے گئے تھے ۔ اولیائے طلبہ ان ماڈیول کو دیکھنے کی طرف بھی متوجہ تھے۔
