منااکھیلی۔8/فروری (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے ہمناآباد گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کی دو طالبات نے کلبرگی یونیورسٹی کے سال 2024/25 کے امتحان کی رینک لسٹ میں تیسرا اور پانچواں رینک حاصل کیا ہے۔ ہمناآباد گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے BBA کی دو طالبات نے کلبرگی یونیورسٹی کی سطح پر درجہ حاصل کیا ہے جس میں سومیا نے(%84.51) حاصل کرتے ہوئے تیسرا اور پریانکا نے (%84.39) پانچواں رینک حاصل کیا ہے۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ویرنا توپد نے خطاب کرتے ہوئے اپنی اور کالج اسٹاف کی جانب سے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس مظاہرے سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج تمام مضامین کے لیے لیبارٹریز، ہائی ٹیک کلاس رومز، سی سی ٹی وی کیمرے، اچھی سہولیات، لائبریری وغیرہ سے لیس ہے، اس کے لیے تمام اسسٹنٹ پروفیسرز اور گیسٹ لیکچررز نے تعاون کیا ہے ۔اس لیے ہم رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کالج کے پروفیسرس ہیڈ آف بی بی اے ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ملیکارجن، بی بی اے کے اسسٹنٹ پروفیسر امر گری، ڈاکٹر سچن کلکرنی، سنتوش مہاجن، ڈاکٹر بلی رام ہوڑے، حسینہ بیگم، ستیش ڈونگرے،اشوینی، ڈاکٹر راج شیکھر،پرکاش سیڑولکر،ڈاکٹر سید خواجہ اور دیگر اسٹاف کے علاوہ طلباء وطالبات موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے