بیدر۔ 18؍فروری (پریس نوٹ): جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یارانِ ادب بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے عامتہ المسلمین کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ رمضان جیسے بابرکت ایام میں اپنے گھروالو ں سے ، ماتحتین سے جہاں بہترتعلق اور نرمی کامعاملہ کریں ، وہیں روزوں ، فرض ،سنت ونفل نمازوں ،تراویح اداکرنے اور قرآن مجید پڑھنے کااہتمام کریں ، اہل خیرسے گزارش ہے کہ پوری پوری زکوٰۃ دینے کااہتمام کریں اور تمام مسلمان اپنے محسنین اور مرحومین کوبھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے غزہ کے شہداء اور تمام دنیا کے مظلومین کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان نیکیوں کاموسمِ بہار ہے۔ جن طلبہ کے دہم اور پی یوسی سال دوم کے امتحانات ہیں ان کی کامیابی کے لئے گھروں میں تعاون ہو۔ اور بیرونی افراد ان طلبہ وطالبات کی کامیابی کے لئے دعا فرمائیں۔ تعلیم کے بغیر دنیا جی کاجنجال بن جاتی ہے۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان میں اپنے نفس کو کس لیں۔ والدین کی فرماں برادری کریں ۔ عبادت کی طرف ہرآن متوجہ ہوں۔ رمضان کے ایک ایک لمحہ سے فائدہ اٹھائیں۔ اعتکاف بھی لازماً کریں۔ اسی طرح موصوف نے صحافیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیشہ کوجہاں وقت دیں وہیں تلاوتِ قرآن ، نمازوروزہ ، تراویح ، اعتکاف اور صدقہ وخیرات کی طرف متوجہ رہیں۔جناب بیدری نے قلمکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تخلیقات میں تعلق بااللہ اور خوف ِ آخرت کو پیش کریں اور رمضان کو عمدہ طریقے سے خو دبھی گزاریں اور آپ کے اہل خانہ بھی گزار یں۔ ہماری پیش کردہ تخلیقات ہمارے لئے توشہ ء آخرت ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے