میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
ہے بلند آپ کا مرتبہ فاطمہ ؓ
مرحبا مرحبا مرحبا فاطمہؓ
انبیاء اولیاء اور فرشتے کہیں
آپ ممتاز ہیں باخدا فاطمہ ؓ
اے خواتینِ علم وعمل سن بھی لو
ہیں وہ پاکیزگی کا دِیا فاطمہ ؓ
آسیہ ؓہوں کہ مریم ؑ ، خدیجہ ؓہی ہوں
سب سے اعلیٰ ہیں ماں سیدہ فاطمہ ؓ
جس مقام ِ بزرگی پہ ہیں، آپ ؓ ہیں
کون سوچے یہ رتبہ بھلا فاطمہ ؓ
دین رب کی بڑی محترم تھی، رہی
رب نے حسنینؓ کو ماں دِیا فاطمہؓ
آپ کی جوتیاں میرؔاٹھائے سدا
آپؓسے میرا ہو رابطہ فاطمہ ؓ
