عبدالرحمن راشد عمری

خالق کا خوف جب ترے دل میں سمائےگا

کس کی مجال جو تجھے آنکھیں دکھائے گا

اس سے تعلقات میں شدت رہے سدا

مشکل گھڑی کو رب ترا آساں بنائے گا

قدرت پہ اس کی آپ کو کامل یقین ہو

بنجر زمین سے بھی وہ سبزہ اگائے گا

تزئین گلستاں کا رہے پاس بھی سدا

 مسند کے ساتھ رب تجھےعزت دلائےگا

راشد ہوں حرز جان یہ قرآن اور حدیث

پھر کون ہے جو سیدھی ڈگر سے ہٹائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے