رپورٹ: سید عبدالقادر

تنظیم فی الحال صرف اعظم گڑھ اور جونپور اضلاع تک محدود ہو کر کام کر رہی ہے۔ تمام حضرات اس بات کا خیال رکھیں۔ دیگر اضلاع کے کیسز دیکھنے سے تنظیم قاصر ہوگی۔

یہ تنظیم صرف غریب اور ضرورت مند مریضوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ خوشحال طبقے کو تنظیم بلڈ حاصل کرنے کا طریقہ بتائے گی، جبکہ صاحبِ حیثیت افراد اور مضبوط خاندانی سہارا رکھنے والوں کو خود خون ڈونیٹ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

الفلاح کا اصل مقصد صرف لوگوں کو خون فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام میں خون عطیہ (بلڈ ڈونیشن) کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اگر لوگوں میں بیداری آ جائے اور خون عطیہ کرنے کا خوف ختم ہو جائے تو لوگ خود ہی خون ڈونیٹ کر کے ضرورت کے وقت انتظام کر لیا کریں گے۔

تنظیم چاہتی ہے کہ عوام بلڈ ڈونیشن کے بارے میں بیدار ہو جائیں تاکہ ہمیں مسلسل اس کام میں مصروف نہ رہنا پڑے، بلکہ لوگ خود ہی خون کا انتظام کر سکیں۔

عوام کو یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جس طرح ہم لوگوں سے خون کے لیے درخواست کرتے ہیں، اسی طرح آپ بھی محنت کر کے اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور جاننے والوں سے خون ڈونیٹ کرنے کی گزارش کر سکتے ہیں۔

کوشش کریں کہ بلڈ حاصل کرنے کا طریقہ خود سیکھیں اور بہت زیادہ مجبوری کی صورت میں ہی الفلاح سے رابطہ کریں، کیونکہ ایک یونٹ خون کا انتظام بڑی مشکل سے ہوتا ہے۔

جب بھی خون کی ضرورت پڑے تو پہلے تنظیم سے رابطہ کر کے بلڈ حاصل کرنے کا طریقہ معلوم کریں، پھر مریض کی فیملی، رشتہ داروں اور دوست احباب سے خون ڈونیٹ کروانے کی کوشش کریں۔

ہمیں یہ بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم خود خون ڈونیٹ نہیں کریں گے تو الفلاح روزانہ خون کا انتظام کیسے کرے گی؟

آئیے! ہم سب خون عطیہ کریں اور الفلاح فاؤنڈیشن کے اس انسانی مشن کو آگے بڑھائیں۔

تنظیم کی اس مہم کو ملک اور بیرونِ ملک تک پھیلانے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اسماعیل شیخ

صدر: الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)

ذاکر حسین

بانی: الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)

تاریخ: 10 مارچ 2026

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے