ظہیرآباد 12/ اپریل(مشرقی آواز جدید): ریاست تلنگانہ میں انٹر کے نتائج جاری ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب فرسٹ ایئر میں 66.94٪ طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ سیکنڈ ایئر میں 75.61٪ پاس ہوئے ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انٹر امتحانات کے ری کاؤنٹنگ اور ری ویریفکیشن کے لیے 13 اپریل سے 20 اپریل تک درخواست دی جا سکتی ہے۔ اسی طرح سے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 13 مئی سے شروع ہوں گے۔
سپلیمنٹری امتحان کی فیس بھی 13 اپریل سے 20 اپریل تک ادا کی جا سکتی ہے۔ جبکہ امتحانات دو سیشنز میں منعقد ہوں گے۔  پریکٹیکل امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے اور وہ بھی دو سیشنز میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ نتائج کے اعلان کے موقع پر سرکاری مشیر کے۔ کیشو راؤ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ناکام ہونے والے طلبہ مایوس نہ ہوں بلکہ سپلیمنٹری امتحانات پر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70.58٪ کامیابی ایک اچھی بات ہے۔ صرف کتابی علم ہی نہیں بلکہ دنیاوی سمجھ بھی ضروری ہے۔ انٹر تعلیم مستقبل کی منصوبہ بندی کی بنیاد ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ کے سیکریٹری اور دیگر عملے کی محنت سے نتائج بہترین آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے