منااکھیلی۔ 6؍مئی (عبدالقدیر لشکری): چیف آفیسربلدیہ چٹگوپہ کی جانب سے چٹگوپہ ٹاؤن کے عوام کو مطلع کرنے کیلئے یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ اگر موجودہ سال 2026-27 کے لیے پراپرٹی ٹیکس 30/04/2026 تک ادا کیا جائے تو پراپرٹی ٹیکس میں 5% کی چھوٹ ہوگی۔ اسی مناسبت سے، حکومت نے مذکورہ ڈسکاؤنٹ آرڈر کو 31/05/2026 تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔اس لیے قصبے کی تمام عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ رواں سال 2026-27 کاپراپرٹی ٹیکس ادا کریں اور حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں 5% رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔ اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ گزشتہ سال کا پراپرٹی ٹیکس، واٹر ٹیکس اور بزنس لائسنس ٹیکس ادا کریں اور ٹاؤن کی ترقی میں تعاون کریں۔
