8000 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 7؍مئی (سخاوت علی نظامی): تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر این رام چندر راؤنے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی10؍ مئی 2026ء کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر شام 4 بجے پریڈ گراؤنڈحیدرآباد میں بی جے پی کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہء عام منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کے سینئر قائدین اور مرکزی وزراء شرکت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران تقریباً 8000 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔تیسری دفعہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد حیدرآباد کا یہ ان کاپہلا دورہ ہے۔ پارٹی قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں جلسہء عام میں شرکت کرکے اس دورے کو کامیاب بنائیں۔یہ دورہ ریاست میں سیاسی اور ترقیاتی اعتبار سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
