خادم الحرمین شریفین اور ان کی حکومت کا بہت بہت شکریہ

مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی

حج 1447 ہجری امن، راحت اور اطمینان کے ساتھ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ ان دنوں عازمینِ حج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتِ خادم الحرمین شریفین نے حجاج اور معتمرین کے لیے محیرالعقول سہولیات کا انتظام کیا ہے۔ ان کی راحت، سہولت اور آسان رسائی کے لیے ہمیشہ غور و فکر اور عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اور سعودی فرمانروا اس خدمت کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے فراخ دلی سے وسائل صرف کرتے ہیں۔

الحمد للہ! حج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور عازمینِ حج کسی بڑے حادثے کا شکار نہیں ہوئے۔ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر امن و امان کے حوالے سے خدشات موجود تھے۔ یہ اندیشہ اس لیے بھی تھا کہ ماضی میں خمینی انقلاب کے بعد کئی مرتبہ امن کو نقصان پہنچانے، فتنہ و فساد برپا کرنے اور حجاج کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔

ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور خادم الحرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ، اور ولی عہد، محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ، نیز سعودی حکومت، بالخصوص سکیورٹی اداروں، وزارتِ اسلامی امور اور تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

الحمد للہ! حج پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ اللہ تعالیٰ حجاج کرام کی اس عظیم عبادت کو قبول فرمائے، انہیں امن و سلامتی کے ساتھ اپنے گھروں تک واپس پہنچائے، اور سعودی عرب کی حفاظت فرمائے، اسے قائم و دائم رکھے، اور حاسدوں کے حسد اور اہلِ کینہ کے بغض و عداوت سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے