ظہیرآباد یکم جون(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد کے نئے میونسپل کمشنر پربھاکر جنہوں نے حال ہی میں چارج سنبھالا، ریاستی کانگریس لیڈر ڈاکٹر سدھن اجول ریڈی نے ملاقات کرتے ہوئے شالپوشی کے ذریعے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران شہر کے بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے شہری ترقی، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی جیسے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید ڈاکٹر اجول ریڈی نے کمشنر پربھاکر سے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ظہیرآباد کو مزید ترقی دینے اور شہری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین مسٹر یونس، وائس چیرمین سریشا سریندر ریڈی، سی ڈی سی چیرمین مبین، کونسلر سریدھر ریڈی، جمیل الدین، قائدین شیکھر اطہر غوری اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔
