بیدر۔ 31؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): آج 31؍مئی کو کلبرگی (گلبرگہ )کے مشہور بدھ وہار میں پورنیما کی پوجا کی گئی۔ اے آئی سی سی صدراور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے اور اماں رادھا بائی ملیکارجن کھرگے نے اس پوجا میں شرکت کی۔
بیدر کے سابق ایم ایل سی اروند کمار ارلی نے بتایاکہ میں ان کی کمپنی میں یہاں پوجا میں حصہ لے کر اپنے آپ کو کافی خوش قسمت سمجھ رہاہوں ۔ میں نے پوجا کی اور دعا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے جگدیوا گتہ دار، الم پربھو پاٹل، تپنا کمکنور اور بہت سے دوسرے موجود تھے۔
