بیدر۔ 2؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): عوام میں بلاتفریق مذہب وملت مقبول سابق رکن اسمبلی ہمناآباد اور چیرمین بی ایس ایس کے شوگرفیکٹری ہلی کھیڑمسٹر سبھاش کلور کے جواں سال فرزند ناگیش کلور کے اچانک انتقال سے گہرے صدمے میں مبتلا ہونے پر جناب محمدفراست علی ایڈوکیٹ وکانگریسی قائد، صدر کرناٹک سوشیل ڈیولپمنٹ اسوسی ایشن ضلع بیدر نے ہمناآباد میں واقع ان کی قیام گاہ پہنچ کر انہیں پرسہ دِیا۔ اور ہمت کے ساتھ اِن دکھ کے حالات کاسامناکرنے کی بات جناب سبھاش کلور سے فراست علی ایڈوکیٹ نے کہی۔
