منااکھیلی(عبدالقدیر لشکری): سابق صدر ٹی ایم سی ہلیکھیڑ بی جناب محمد یوسف سوداگر کا 48 واں یومِ پیدائش ان کے چاہنے والوں، مداحوں اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں حاضرین نے کیک کاٹ کر، شال پوشی اور گل پوشی (پھولوں کے ہار) کے ذریعے جناب محمد یوسف سوداگر کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، درازیِ عمر اور مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی اس میں جناب ملیکارجن پربھا (سابق رکن ٹی ایم سی)، جناب ناگراج ہبارے (سابق صدر ٹی ایم سی)، جناب تاج الدین شیرو جما (سابق رکن تعلقہ پنچایت)، جناب سندیپ پربھا (سابق رکن گرام پنچایت)، جناب چاند قریشی، جناب وجے کمار شاپورکر، جناب مبین سوداگر (رکن، گارنٹی اسکیم کمیٹی) شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر جناب محمد یوسف سوداگر نے تمام مہمانوں، دوستوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
