مہراج گنج (نمائندہ): مورخہ 7 جون2026 مطابق 20 ذی الحجہ سن 1447 ہجری بروز اتوار کو صبح 10 بجے جامعہ عربیہ صادقیہ کی نئی عمارت مکی مسجد بسمل نگر مہراج گنج میں الحاج اقبال احمد خان صاحب ایڈوکیٹ صدر جامعہ کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔
تلاوت و نعت پاک مولانا محمد راشد صاحب نے پڑھی، افتتاحی کلمات مولانا شبیر احمد قاسمی صاحب پرنسپل جامعہ نے پیش کیا اور سابق ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نور اللہ مرقدہ کے وفات کے سلسلے میں تذکرہ کیا کہ 11/اپریل 2026 کو مولانا مرحوم ناظم جامعہ انتقال کر گئے ہیں اور فی الحال ناظم اعلیٰ عہدہ خالی ہے۔ لہذا نئے ناظم کا انتخاب کر لیا جائے۔ اس تجویز پر اراکین شوری میں سے الحاج عبداللہ صاحب نور میڈیکل گبڑواں، ڈاکٹر محمد طاہر صاحب و ماسٹر ریاض احمد، شیخ عتیق الرحمن اور دیگر اراکین نے حضرت مولانا شبیر احمد صاحب فائز مفتاحی نور اللہ مرقدہ سابق صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج (جنہوں نے 25 سال سے زائد عرصہ تک جامعہ کو علمی حلقہ میں شاندار مقام دلانے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ اور ان کے وقت میں سینکڑوں حفاظ و علماء و دانشور تیار ہوئے۔)، کے صاحبزادے مہراج گنج کے مشہور ہر دل عزیز دینی سماجی و فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے مولانا ڈاکٹر حفظ الرحمن صاحب ندوی دامت برکاتہم کا نام ناظم جامعہ ہذا کے لیے پیش کیا گیا. اراکین جامعہ نے بخوشی قبول کیا۔ صدر محترم و اراکین جامعہ نے اپنے دستخط کیے۔ اس طرح ڈاکٹر صاحب 7 جون 2026 سے نئے ناظم کے طور پر جامعہ کے تمام متعلقہ امور کے ذمہ دار اعلی ہیں۔
تعمیری امور پر تبادلہ خیال ہوا کہ قدیم عمارت کی تعمیر جدید جاری ہے۔ چھت پڑنی ہے، تعاون کی ضرورت ہے۔ اراکین نے حسب منشاء تعاون کے لیے رقمیں پیش کیں و تحریر کرائیں، ان شاء اللہ بہت جلد تعمیر مکمل ہو کر تعلیمی عمل کے لیے تیار ہو جائے گا۔
طلبہ عزیز کے لیے سہولت میسر ہو جائے گی ۔
چند احباب نے جامعہ کی ممبرشپ حاصل کی۔
ان میں ڈاکٹر اظہار الحق ابن الحاج عبدالحق مہراج گنج، حافظ کمال الدین ابن شعبان صاحب دھنیوادھنیٔ مولانا شفیق احمد ابن صغیر احمد دھنیوادھنیء بخشش علی ابن محمد حدیث محمد فاروق ابن وصی اللہ مرحوم دھنیوا قاری منیر احمد ابن قولدار خان چنوٹیاں مہراج گنج کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں ۔
آنے والے اراکین مہمانوں میں الحاج اقبال احمد خان صاحب صدر جامعہ ڈاکٹر ابرار الحق صاحب یم یم اسپتال نائب صدر جامعہ مولانا سراج الدین صاحب نائب ناظم جامعہ الحاج ڈاکٹر احسن نظیر صدیقی صاحب خازن جامعہ ماسٹر ریاض احمد صاحب آڈیٹر جناب سہیل احمد خان ابن ضمیر احمد خان صاحب مرحوم نگراں تعمیرات جامعہ ہذا مولانا صدر الدین صاحب رکن الحاج عبداللہ صاحب رکن الحاج زاہد علی خان صاحب سیکریٹری الحاج صدر الحق صاحب رکن شیخ عتیق الرحمن۔محمد فاروق صاحب حاجی آفتاب صاحب ثمن میڈیکل اسٹور شیخ چھیدی صاحب رام پور بزرگ۔مولانا معراج احمد صاحب، مولانا مظفر حسین صاحب ناظم مدرسہ قاسمیہ گنیش پور ڈاکٹر محمد طاہر صاحب تبریز احمد صاحب، دھنیوا الحاج علیم اللہ قانون گو، ڈاکٹر محمد صادق صاحب، ڈاکٹر انور علی بیگ صاحب کے علاوہ مذکورہ نئے ممبران شریک رہے۔
اراکین جامعہ نے جامعہ ہذا کے نئے ناظم چنے جانے پر ڈاکٹر مولانا حفظ الرحمن صاحب کو مبارک باد پیش کیا صدر جامعہ الحاج اقبال خان صاحب و خزانچی الحاج ڈاکٹر احسن نظیر صاحب صدیقی نے حاضرین کا خیر مقدم و شکریہ ادا کیا
صدر المدرسین جامعہ ہذا مولانا شبیر احمد صاحب قاسمی نے دعا کرا کے مجلس کو اختتام تک پہنچایا۔
