بیدر۔ 24؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر اوما دیشمکھ، سربراہ (HOD) اور ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہء امراض نسواں بریمس میڈیکل کالج بیدر، کو انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA)، نئی دہلی نے سال 2026 کے لیے باوقار قومی ’’تعلیمی ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔ طبی تعلیم، خواتین کی صحت کی دیکھ بھال، تعلیمی کامیابیوں اور طب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے پیش نظرانہیں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 18؍ جولائی کو کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں ڈاکٹروں کے قومی دن کی تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا۔ڈاکٹر اما دیشمکھ اس وقت ASUU کی میڈیکو لیگل کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں (2025–2027) اور انہوں امراض نسواں، بانجھ پن کے علاج، طبی تعلیم اور میڈیکولیگل بیداری کے شعبوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ میڈیکل کے طلباء اور پوسٹ گریجویٹس کی تربیت میں ان کا تعاون نمایاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے