بیدر۔ 24؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری نے اپنی سماجی سرگرمیوں کے حصہ کے طور پر یہاں ودیا نگر کالونی میںواقع جیجاماتا ہائر پرائمری اسکول میں کوکنگ کٹ تقسیم کی۔منگل کو کلب کے صدر ناگیش پاٹل اور سکریٹری راجکماراڑلے نے 25ہزار روپئے کی ایک کٹ حوالے کی۔ جس میں برتن، پلیٹیں، بالٹیاں، شیشے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔روٹری کلب تعلیم، صحت اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ کلب کے سکریٹری راج کمار اڑلے نے کہا کہ یہ غریب بچوں کے فائدے کے لیے اسکولوں کو مختلف سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ضرورت مندوں کی مدد کرنا ایک انسانی عمل ہے۔انھوں نے طلبہ سے کہاکہ طلباء کو سخت محنت کے ذریعہ اپنا مستقبل روشن بنانا چاہیے۔ اعلیٰ مقام پر پہنچنے کے بعد انہیں غریبوں کی حتی الامکان مدد کرنی چاہیے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے