
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
ماہرِ تنظیم اپنے آصف الدین
ماہرِ تعلیم اپنے آصف الدین
آج قرآن و حدیثوں کی مکرّر
کرتے ہیں تفہیم اپنے آصف الدین
دنیا مل بھی جائے تو رکھنا نہیں ہے
بانٹیں گے اِقلیم اپنے آصف الدین
کوئی باہر والا مانے یانہ مانے
کرتے ہیں تسلیم اپنے آصف الدین
آپ چاہے کوئی بھی امکان لائیں
کردیں گے ترمیم اپنے آصف الدین
ایسی دنیا ہے کہ ایرے غیرے کی یاں
ہوتی ہے تعظیم اپنے آصف الدین
چلتے چلتے ساتھ لوگوں کے مگر میرؔ
رہتے ہیں دو نیم اپنے آصف الدین
