سدھارتھ نگر
نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن (NIMA) کے ضلعی یونٹ کے عہدیداروں نے اتوار کو ممبر شپ مہم کا آغاز کیا۔
انہوں نے ضلع میں آیوش ڈاکٹروں سے ملاقات کر ان سے NIMA کے ممبر شپ لینے کی اپیل کیا جسے آیوش ڈاکٹروں نے بخوشی قبول کیا اور جلد ہی اپنے اپنے فارم جمع کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
اس موقع پر NIMA کے صدر ڈاکٹر جاوید کمال نے کہا کہ نیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آیوش ڈاکٹروں کی ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو ضلع کے آیوش ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی سالوں سے انتھک محنت کر رہی ہے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جن آیوش ڈاکٹروں نے ابھی تک ضلعی سطح پر علاقائی آیورویدک اور یونیانی آفس میںرجسٹریشن نہیں کرایا ہے وہ جلد از جلد ایسا اپنا اپنا رجسٹریشن کرا لیں تاکہ انہیں حکومت اور انتظامیہ کی سطح پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر NIMA کے صدر ڈاکٹر جاوید کمال کے ساتھ نائب صدر ڈاکٹر کملیش مشرا، ڈاکٹر مسعود اختر، ڈاکٹر R.N. جیسوال، ڈاکٹر شبھرا پانڈے، ڈاکٹر ارون دویدی، ڈاکٹر رفیع الدین خان اور شہر کے سینئر ڈاکٹر رادھیشیام پانڈے وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے