بیدر۔ 5؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی رکن برائے وقف ترمیمی بل 2024 ڈاکٹر ویریندر ہیگڈے سے کے پی سی سی جنرل سکریٹری جناب منان سیٹھ نے آج جمعرات کو بیدر میںنمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وقف ترمیمی بل 2024 کوپوری طرح ردکردیاجائے۔ملت اسلامیہ ہند کسی بھی طرح وقف ترمیمی بل کے لئے راضی نہیں ہے۔ اور تمام مقامات سے JPCکو اپنی رائے یہی دے رہے ہیں کہ وقف ترمیمی بل کسی بھی طرح وقف کے منشاء کوپورا نہیں کرتاہے لہٰذا اس کو پوری طرح مستر دکردیاجائے۔
اس ضمن میں منان سیٹھ نے آج صبح حبشی کوٹ گیسٹ ہاؤز پہنچ کر مبینہ طورپر ایک یادداشت پیش کی۔
