بیدر۔ 18؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): 27 ؍کنٹل 50 کلو راشن کاچاول، ایک اشوک لی لینڈ گاڑی جس کی قیمت 4,93,500 روپئے ہے اور 02 ملزمان کو بیدر کے سٹی مارکیٹ پولس اسٹیشن کی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے بموجب آج 18-09-2024 صبح مارکیٹ پولیس اسٹیشن کا PSI اور عملہ ایک اشوک لی لینڈ گاڑی نمبرKA56 5966 ابوالفیض درگاہ کے پاس کھڑی ہے اوراس کے ذریعہ راش کا چاول غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا ہے۔باوثوق طریقے سے اطلاع ملتے ہی گاڑی پر چھاپا ماراگیا۔ گاڑی نمبرKA56 5966 میں 50 کلو گرام کے کل 55 تھیلے تھے، جن میں کل 27 کنٹل 50 کلو گرام چاول موجود تھے، جن کی کل مالیت 93,500روپے ہوتی ہے۔ اشوک لی لینڈ گاڑی جس کی مالیت 4,00,000 روپے ہوگی، اس طرح کل 4,93,500/- روپئے مالیت کے چاول اور گاڑی ضبط کی گئی اورگاڑی کے ساتھ موجود دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔

بیدر مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ معزز ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر پردیپ گنٹی آئی پی ایس بیدر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بیدر ضلع میں حکومت کی طرف سے عوام کو دیے گئے راشن کے اناج کی غیر قانونی نقل و حمل کے بارے میں پولیس کو وقتاً فوقتاً مطلع کرتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے