بیدر۔ 20؍ستمبر (پریس نوٹ): سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول سندول کی مددگارمعلمہ محترمہ تکماں کو تعلقہ سطح بیسٹ ٹیچرایوارڈ ملنے پر میںآج ایک تہنیتی تقریب مذکورہ اسکول کے احاطہ میں منعقد کی گئی جہاں انھیں سرکاری اُردو ہائیرپرائمری اسکول سندول اور کرناٹک اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ طورپر شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول سندول کے صدر معلم جناب حیدرعلی نے خصوصی طورپرانہیں مبارک باد پیش کی۔ طلبہ وطالبات نے تالیاں بجا بجا کراپنے اسکول کی مددگار معلمہ محترمہ تکماں کو بیسٹ ٹیچرایوارڈ ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر جامع مسجد سندول الحاج محمد اسمعیل صاحب موظف صدرمدرس، گرام پنچایت رکن جناب قدیر صاحب، جناب حافظ فخرالدین امام جامع مسجد سندول، SDMCصدر جناب محمد رزاق صاحب، نائب صدر آفرین فاطمہ، رکن ایس ڈی ایم سی محمد نعیم، اراکین ایس ڈی ایم سی، جناب غوث، جناب مستان، جناب شکیل، جناب معین الدین، کرناٹک اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع جنرل سکریڑی پربھولنگ تگاوے ، تعلقہ صدر راجیو ساگر، تعلقہ سکریڑی ڈیوڈ بی سن، ایم پنڈت نائب صدر، دتاترے سوامی نائب صدر، ضلع جے ای جناب شمس تبریز، اساتذہ کرام میں جناب محمد محسن، جناب محمد سراج، محترمہ تسنیم فاطمہ، محترمہ عفیف سلمیٰ صدر معلمہ ریکڑگی اور ڈائرکٹر اسوسی ایشن ، محترمہ کوثربیگم، محترمہ رضوانہ بیگم سرکاری اردو اسکول بھنگور وغیرہ موجودتھے۔

ان کے علاوہ بھی گاؤں کے بیشتر افراد موجودرہے ۔ سبھی نے اپنی مسرت کااظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے