چٹگوپہ۔ 23؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ پی،کے،پی،ایس کا 67 واں سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نرنہ،نرنہ واڑی،بسلاپور،بنلی دیہاتوں کے کسانوں نے شرکت کی۔ نرنہ پی،کے،پی،ایس،کے سیکریٹری ناگپا امباڑی نے سال 24-2023 کا حساب پیش کرتے ہوئے کہاکہ کل 2491ممبر ہیں جن کا شیئر اماؤنٹ ایک کروڑ 15 لاکھ 61ہزار ہے جس میں کسانوں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپئے قرض دیاگیا ہے۔
اس قرض کو ڈی سی سی بینک کے تعاون سے دیاگیا۔ جب کہ اِدھر ڈیپازٹ کے طور پر 4کروڑ 16لاکھ روپئے موجود ہیں اور اس سال 10لاکھ 50ہزار روپے نرنہ پی،کے،پی،ایس کو فائدہ ہوا ہے اور کسانوں کو گوبری کی فراہمی وقت پر کی جارہی ہے اور کسانوں کو فصل کی ٹریننگ اور ایس ایس بی گروپ کو بھی ٹریننگ دی گئی اور ایس،ہیچ،جی سیلف ہیلپ کے تحت 271 خاتون گروپ کو اس اسکیم کے تحت 6کروڑ 25لاکھ روپئے قرض دیا گیا ہے جس میں چار دیہات کی خاتون ہیں ۔اس موقع پر( 1)مسٹرکرشنا ریڈی صدر پی،کے،پی،ایس،نرنہ (2) مسٹر چندرشیکھر نائب صدر 3) مسٹرجگناتھ ریڈی ایکھیلی رکن4) جناب محمد رسول صاحب لشکری (5)مسٹر وجیکمار یلگورتی (6)مسٹرتکارام پلاٹی(7)جناب ملپہ کوری( 8)محترمہ اندومتی زوجہ وٹھل( 9) محترمہ ویرمہ ویرشٹی، (10) مسٹر ہنمنت ریڈی ( 11) مسٹر شنکر گنڈپا(12) اورمسٹر چن بسپا سوپنا اور بہت سارے کسان موجود تھے۔
واضح رہے کہ مذکورہ حساب کتاب کے کل ذمہ دار پی کے پی ایس نرنہ ہی رہے گا۔ شائع کرنے والے ذمہ دار قرار نہیں دئے جاسکتے۔ یہ بات جناب عبدالقدیرلشکری نے بتائی ہے۔
