بیدر۔ 4؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): عام آدمی پارٹی کے قائد جناب نسیم الدین پٹیل سابق صدر ضلع پنچایت بیدر نے آج بعد نماز جمعہ اردو صحافی جناب عبدالقدیر لشکری کی عیادت کی۔ شہر بیدر کے یونائیٹڈ اسپتال پہنچ کر جناب نسیم الدین پٹیل نے عبدالقدیر لشکری کی ناک کی سرجری سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، اور خصوصاً ان کے والد جناب رسول صاحب لشکری سے ملاقات کرتے ہوئے بتایاکہ وہ گذشتہ دودن سے برابر مزاج پرسی کے لئے دواخانہ آرہے ہیں لیکن قدیر لشکری کے والد رسول صاحب سے ملاقات نہیں ہورہی ہے۔ آج ملاقات ہوئی۔ بچوں کے حادثات کا اثر والدین پر پڑتاہے۔ اللہ تعالیٰ رسول صاحب لشکری کو مع اہل وعیال اپنے حفظ وامان میں رکھے، آمین ۔
نما زجمعہ سے قبل ویلفیرپارٹی آف انڈیا بیدر ضلع کے صدر جناب انجینئر مبشرسندھے نے بھی اردو صحافی عبدالقدیرلشکری سے ملاقات کی اور ان کی مزاج پرسی کی۔
